کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، شیخ رشید کا آزادکشمیر میں جلسوں کا اعلان
راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا 24اگست سے آزادکشمیر کادورہ کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسوں کا اعلان کردیا ، وہ 24اگست سے آزادکشمیر کا دورہ کریں گے۔ شیخ رشید 24 اگست کو نیلا بٹ دھیر کوٹ اور 25اگست کوپریس کلب مظفرآباد میں خطاب کریں جبکہ عنقریب باغ، راولاکوٹ، ہجیرہ، تتہ پانی اور کوٹلی کابھی دورہ کریں گے۔