سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 31 ہزار کی نفسیاتی حد عبور
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، کاروبار کے آغاز میں 100 انڈیکس 453 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 31 ہزار 425 پر جا پہنچا اور اس طرح سٹاک ایکسچینج میں 31 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور ہو گئی۔ اس قبل گزشتہ تین روز کے دوران مارکیٹ میں 2200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز سے ہی مثبت رجحان جاری ہے۔ کاروبار کے پہلے دن 100 انڈیکس میں 797پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا ، کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بھی یہ تسلسل جاری رہا اور 100انڈیکس میں مزید 853 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ تاہم آج بھی کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 100انڈیکس میں مثبت رجحان کی لہر جاری رہی اور انڈیکس میں مزید 553 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔