معروف صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1289 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز
کراچی : معروف صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1289 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے، صوبائی وزرا ناصر حسین شاہ اور سعیدغنی نے چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1289 ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات شروع ہوگئیں ، عرس کی تقریبات کا آغاز رات گئے سے شروع ہوئی، جب ان کے مزار کو مزار کو ہزاروں من عرق گلاب صندل اور کستوری سے غسل دیا گیا۔ صبح کے وقت صوبائی وزراناصر حسین شاہ اور سعید غنی نےعبداللہ شاہ غازی کےمزار پر حاضری دیتے ہوئے چادر چڑھائی اور فاتح خوانی کرکے عرس کاباقاعدہ آغازکیا۔ عبداللہ شاہ غازی کے 1289 واں عرس مبارک میں شرکت کیلئے ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، انتظامیہ عرس کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں ، پولیس اور رینجرز کے جوانوں کو مختلف مقامات پر تعینات ہیں ، جو تین مختلف مراحل میں زائرئن کی تلاشی لینے پر مامور ہیں۔ مزار کے دونوں اطراف ٹرانسپورٹ کو بند کر دیا گیا ہے اور زائرئن کو پیدل مزار پر جانے کی اجازت ہو گی جبکہ زائرین کی سہولت کیلئے دودھ شربت اور پانی کی سبیلیں بھی لگا دی گئیں، جبکہ محکمہ اوقاف کی جانب سے میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا ہے۔