ممتاز ادیب اور استاد اشفاق احمد کا 94واں یوم پیدائش
اردواور پنجابی ادب کو اپنے الفاظ کے ذریعے خوبصورت بنانے والے استاد اشفاق احمد 22 اگست 1925 کو پیدا ہوئے ۔انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے اردو ادب میں ماسٹرز کیا او ریڈیو آزاد کشمیر سے منسلک ہوگئے جس کے بعد انہوں نے دیال سنگھ کالج لاہور میں بحیثیت لیکچرار ملازمت اختیار کی۔بعدازاں وہ روم یونیورسٹی میں اردو کے استاد مقرر ہوئے وطن واپسی کے بعد انہوں نے ادبی رسالہ' داستان گو' شروع کیا جو اردو کے ابتدائی رسالوں میں شمار کیا جاتاہے۔ اشفاق احمد نے اپنے ایک مشہور افسانے ”گدڑیا“ سے غیرمعمولی شہرت حاصل کی اس کے علاوہ ایک محبت سو افسانے،من چلے کا سودا،سفر در سفر،کھیل کہانی،توتا کہانی اور دیگر ان کی معروف تصانیف ہیں۔انہیں کہانی لکھنے پر جتنا عبور تھا اسی طرح بہترین قصہ گو بھی تھے جس کی مثال پروگرام زاویہ میں نوجوانوں کی بھرپور تعداد میں شرکت تھی اوران محفلوں میں ہر عمر اور ادب سے شغف رکھنے والا اپنی شرکت کو باعث فخر سمجھتا تھا۔