آسٹریلیا نے بھی امریکی اتحادی فورسز میں شمولیت اختیار کرلی۔
امریکہ نے اپنی قیادت والے اتحاد ی فورس میں آسٹریلیا کی شمولیت کا خیر مقدم کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا ذرا ئع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے ٹویٹ میں کہا’ہم بین الاقوامی سمندری سیکورٹی مہم میں شامل ہونے کے لئے آسٹریلیا کی حکومت کے اعلان کا دل سے استقبال کرتے ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں تلاشی گشت کے لئے جہاز بھیجنے کے آسٹریلیا کی نئی حکومت کا فیصلہ خوش آئند ہے۔