کیپٹن (ر) صفدر سمیت 15لیگی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج
تفصیلات کے طابق گزشتہ روز مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد احاطہ عدالت میں بدنظمی پر پولیس نے لیگی کارکنوں کو حراست میں لیا تواس دوران مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے پولیس اہلکار سے ڈنڈا چھین لیا اور پولیس اہلکار پر حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم وہاں موجود کارکنوں اور اہلکاربیچ میں آگئے ۔ تاہم آج ایس ایچ او تھانہ اسلام پورہ کی مدعیت میں پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی کرنے پر مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر)صفدرسمیت 15 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔