شہر قائد میں بیماریاں پھوٹ پڑی ،دس ہزار بچے بیمار
شہر قائد میں بارش اور عید الاضحی کے بعد صفائی کی ابتر صورت حال کے باعث بارہ ہزار سے زائد بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دس روز میں بارہ ہزار سے زائد بچے ڈائریا، نمونیہ، گیسٹرو اور پیٹ کی دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوئے ہیں۔ اب تک کو موصول ڈیٹا کے مطابق گذشتہ دس روز کے دوران سول اسپتال کی ایمرجنسی میں دوہزار سے زائد بچے لائے گئے ،قومی ادارہ برائے امراض صحت اطفال میں 2889مختلف امراض میں مبتلا دو ہزار آٹھ سو نواسی بچے لائے گئے اسی طرح عباسی شہید اسپتال میں اٹھائیس سو سے زائد بچے لائے گئے۔ رپورٹ کے مطابق لیاری جنرل اسپتال سے چودہ سو سے زائد بچے رپورٹ ہوئے جبکہ سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال میں 2500سے زائد بچے لائے گئے۔ واضح رہے کہ حالیہ بارشوں اور عیدالاضحیٰ پر ہونے والی قربانی کی آلائشوں کو ٹھیک مقامات پر ٹھکانے نہ لگانے کے باعث کراچی میں گندگی کےانبار لگ چکے ہیں