شہباز شریف کے گرد احتساب کا شکنجہ مزید سخت
لاہور : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے کروڑوں روپے کنسلٹنٹس کوادا کرنے پرنیب کاشہباز شریف سے تفتیش کا فیصلہ کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں ، شہباز شریف نے اپنے دورحکومت اربوں روپے من پسند کنسلٹنٹس کو ادا کئے۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے گرد احتساب کاشکنجہ مزید سخت ہوگیا ، نیب نے کروڑوں روپے کنسلٹنٹس کوادا کرنے پر شہباز شریف سے تفتیش کا فیصلہ کیا ہے اور 10سال میں منصوبوں کے کنسلٹنٹس کوادا اربوں کی تحقیقات شروع کردیں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، محکمہ خزانہ اور متعلقہ محکموں سےریکارڈ طلب کر لیا ہے ، 10برس میں اربوں روپے من پسند کنسلٹنٹس کو ادا کیے گئے۔ نیب زرائع کے مطابق سرکاری محکموں میں اہل افرادی قوت کےباوجودالیکشن مہم کرنےوالوں کوکنسلٹنسی سےنوازاگیا، شہبازشریف نےاپنے دورحکومت میں20ارب سے زائد رقم کنسلٹنٹس کو ادا کی۔