افغانستان میں دو اور امریکی فوجی ہلاک
افغانستان میں دو اور امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے امدادی مشن کی جانب سے اس بارے میں ایک بیان بدھ کو رات گئے جاری کیا گیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بیان میں مارے جانے والے فوجیوں کی شناخت ظاہر کی گئی ہے اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ وہ کب اور کہاں مارے گئے۔ ان ہلاکتوں کے ساتھ رواں برس افغانستان میں اب تک ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد کم از کم بھی چودہ ہو گئی ہے۔ امریکا کے ساتھ اپنے مذاکرات کے باجود افغان طالبان نے مقامی اور غیر ملکی افواج پر حملوں کا سلسلہ تیز کر رکھا ہے۔