منشیات برآمدگی کیس : رانا ثناء اللہ کی حاضری سے استثنی ٰ کی درخواست منظور
انسداد منشیات کورٹ نے منشیات سمگلنگ کیس میں سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ اور دیگرملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ۔ تفصیلات کے مطبق انسدادمنشیات کورٹ میں لیگی رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، لیگی رہنما عدالت میں پیش نہ ہوئے ،راناثنااللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ نے ایک روز کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی،عدالت نے استفسار کیاکہ کیا تمام ملزمان کورٹ میں موجودہیں؟، وکیل نے کہا کہ 3 ملزمان عدالت میں موجود ہیں جبکہ راناثنا اللہ پیش نہیں ہوئے،عدالت نے کہاکہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ ملزمان پیش نہ ہوں، وکیل نے کہاکہ قومی اسمبلی اجلاس کے باعث راناثنااللہ اور ان کے گارڈز پیش نہیں ہوئے۔ وکیل اے این ایف نے کہاکہ آج ملزمان پرفردجرم عائد ہونی ہے، جس پر وکیل راناثنااللہ نے کہا کہ اے این ایف نے جن افرادکے بیانات ریکارڈ کیے وہ ہمیں دیئے جائیں، ہماری ایک درخواست عدالت میں زیرالتوا ہے، درخواست پرفیصلے تک فردجرم عائدنہیں ہوسکتی۔ عدالت نے کہاکہ آپ کودرخواست پربحث کیلئے آخری موقع دے رہے ہیں، عدالت نے کیس کی سماعت12 ستمبر تک ملتوی کردی۔