کراچی، کے الیکٹرک کا بجلی بحال کرنے کا دعویٰ
کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہے کہ بارش کے باعث متاثر ہونے والے زیادہ تر فیڈرز کی بجلی بحال کردی گئی ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بارش اور سڑک پر موجود کھڑے پانی کے باعث احتیاطی طور پر چند مقامات پر بجلی بند کی گئی تھی، جن میں چند نشیبی اور بجلی چوری والے علاقے بھی شامل تھے۔ کے الیکٹرک ترجمان نے بتایا کہ بارش کے باعث متاثر ہونے والے زیادہ تر فیڈرز کی بجلی بحال کردی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر عارضی تعطل آیا تھا جس کو بروقت بحال کیا گیا، واٹر بورڈ کے تمام پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی فراہمی حسب معمول جاری ہے