حکومت نے اقلیتوں کے تحفظ کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں:وزیر خارجہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر غیرملکیوں سے نفرت، عدم برداشت، امتیازی سلوک اور تشدد کے خلاف لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے عالمی کوششوں کو فروغ دینے کاسلسلہ جاری رکھے گا۔ آج (ہفتہ) مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر تشدد کے واقعات سے متاثرہ افراد کے عالمی دن کے موقع پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان امن، برداشت، بین الثقافت اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے عالمی سطح پر تمام اقدامات میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اقلیتوں کے تحفظ اور عقیدے یا مذہب کی بنیاد پر آزادی کے فروغ کیلئے مقامی سطح پر متعدد اقدامات کئے ہیں۔