وفاق بلوچستان کو سوئی گیس سے حاصل آمدنی کا 40 فی صد دینے پر راضی
بلوچستان حکومت اور پی پی ایل کے درمیان سوئی گیس فیلڈ سے گیس نکالنے کے معاہدے میں پیش رفت ہوئی ہے۔ بلوچستان حکومت اور پی پی ایل میں معاہدہ 5 سال سے تعطل کا شکار تھا، اب وفاق بلوچستان کو سوئی گیس سے حاصل آمدنی کا 40 فی صد دینے پر راضی ہو گیا ہے۔