چین جانے والے طلبا کیلیے زلفی بخاری کا اہم اقدام
معاون خصوصی اوورسیز زلفی بخاری نے چین میں زیرتعلیم طلبا کی پاکستان سے واپسی میں درپیش شکایات کا نوٹس لے لیا۔ پاکستان میں پھنسےطلبا کے ویزوں کا معاملہ چینی حکام کے ساتھ اٹھانےکافیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں زلفی بخاری نے وزارت اوورسیز کو ہنگامی بنیادوں پر طلبا کامعاملہ حل کرنےکی ہدایت کی ہے۔ چین کی مختلف یونیورسٹیوں میں داخلہ لینےوالےطلباکےسفری انتظامات کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ زلفی بخاری کی ہدایات پر وزارت اوورسیز کےحکام معاملہ کےحل کیلئےمتحرک ہوگئے ہیں اور وزارت خارجہ میں ڈی جی چین اور متعلقہ محکموں سےمشاورت شروع کر دی گئی ہے۔