وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کی خبریں بے بنیاد قرار
لاہور : پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سےمن پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کی خبریں بے بنیاد قرار دے دیا اور کہا وزیراعلیٰ چیف ایگزیکٹیو ہوتا ہے ٹھیکے ایوارڈ نہیں کرتا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے من پسند ٹھیکیداروں کو نوازے کی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں۔ ترجمان نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبےشفاف نظام کےتحت تکمیل کوپہنچ رہےہیں،پ ٹھیکےایوارڈکرنےکےعمل میں ہرمتعلقہ ادارہ خود مختار ہے۔