ملائیشیا کے نئے وزیر اعظم نے منصب سنبھال لیا
ملائیشیا کے نئے وزیر اعظم اسماعیل صابری یعقوب نےمنصب سنبھال لیا ہے،ملک کے آئینی باد شاہ سلطا ن عبداللہ سلطان احمد شاہ نےکوالالمپور کے شاہی محل میں ان سے حلف لیا۔اکسٹھ سالہ اسماعیل صابری اس سے قبل محی الدین یاسین کی حکومت میں نائب وزیر اعظم تھے۔ملک میں سیاسی انتشار کے بعدپارلیمنٹ نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا جس کے بعد شاہ سلطان نے ان کے نام کی توثیق کی۔حلف برداری کی تقریب میں سابق وزیر اعظم نجیب رزاق، اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں اور عسکری قیادت نے شرکت کی ۔