جہانیاں میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے خاتون جاں بحق، 2 بچے جھلس کر زخمی
پیر جہانیاں کالونی میں گھر میں کھانا پکانے کے دوران گیس سیلنڈر پھٹنے سے ماں بیٹی بیٹا سمیت چار افراد جھلس گئے۔سلینڈر دھماکے میں زخمی 35 سالہ خاتون دوران علاج نشتر ہسپتال میں دم توڑ گئی جبکہ تین افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے جہانیاں میں پیر جہانیاں کالونی میں گھر میں کھانا پکانے کے دوران گیس لیکج سے سیلنڈر پھٹنے کے باعث آگ لگنے سے ماں بیٹی بیٹا سمیت چار افراد جھلس گئے۔ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج 35 سالہ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ۔زخمیوں میں چھ سالہ بچی اور بچہ کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں نشتر ملتان ریفر کر دیا گیا