پاکستان کے عوام کو صرف مہنگائی ملی ہے:احسن اقبال
تفصیلات کے مطابق مسلم ن کے رہنما احسن اقبال کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اربوں کی کرپشن کے دعؤں سے بات اب لاکھوں تک آچکی ہے، ہمارے دورمیں3200ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کیلئے جاری کئے گئے تھے،3200ارب روپے میں سے32پیسے کی بھی کرپشن کے ثبوت پیش نہیں کرسکیں گے،عمران خان،شہزاد اکبر اور ایف آئی اے 32روپے کی کرپشن ثابت کرکے دکھائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ 2ماہ کے دوران روپے کی قدر میں بے پناہ کمی ہوئی،روپے کی قدر میں کمی سےمہنگائی کا ہونالازم ہے ،ملکی قرضوں میں ایک کھرب سے زیادہ اضافہ ہوگیا، اس طرح روپے کی قدرمیں کمی ملکی معیشت کے لیے زہر قاتل ہے، روپیہ ڈی ویلیو ہونے سے ایک کھرب 170 ارب کا اضافہ ہو گیا ہے