نیشنل ایکشن پلان پر عدم عملدرآمد کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے، بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عدم عملدرآمد کا خمیازہ آئے روز قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں بلوچستان میں فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں فوج کے کیپٹن کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے شہید افسر کے اہلخانہ سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیئے دعا کی۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین دہشتگردی واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عدم عملدرآمد کا خمیازہ آئے روز قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے