قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: وفاقی وزیرفواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے گجک میں آئی ای ڈی دھماکے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعے میں کیپٹن کاشف کی شہادت کی خبر افسوسناک ہے، اللہ تعالیٰ کیپٹن کاشف کے درجات بلند فرمائے اور زخمی اہلکاروں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے آمین۔