میمو سکینڈل، منصو اعجاز نے اپنا بیان حلفی سپریم کورٹ میں جمع کرادیا، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ ڈی جی آئی ایس آئی کے بیان سے متفق ہیں۔

ذرائع کے مطابق منصور اعجاز نے اپنا بیان حلفی اکیس دسمبر کو سپریم کورٹ میں جمع کرایا ہے۔ بیان حلفی میں انہوں نے خود کو ایک پرائیویٹ شخص قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے مؤقف پر قائم ہیں اورعدالت کے طلب کرنے پرحاضر ہونے کو بھی تیار ہیں۔ منصو اعجاز کے مطابق انہیں میمو امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی نے لکھوایا اور اس حوالے سے نو اور دس مئی کو ان کا آپس میں متعدد بار رابطہ بھی ہوا۔ بیان حلفی کے مطابق ان کی ڈی جی آئی ایس آئی سے بائیس اکتوبر کو ملاقات ہوئی اور وہ لیفٹینٹ جنرل احمد شجاع پاشا کے بیان حلفی سے متفق ہیں۔