میمو سکینڈل کی تحقیقات کے دوران حسین حقانی کے ساتھ کسی اور کا نام آئے تواسے بھی استعفٰی دینا چاہئے۔ رانا ثنااللہ

لاہورمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیرقانون کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کا کردار مختلف ہے، کچھ لوگوں نے اگر پارلیمنٹ کو یرغمال بنایا ہے تو اسے آزاد کرانا مقصد ہے، بند کرنا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہی ملک چلاتی ہے۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نون لیگ کو پیچھے کرنا چاہتی ہےجبکہ مسلم لیگ نون کا موقف آئین اور قانون کی بالادستی، ملکی سلامتی ،خودی اور خودمختاری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ قصور میں جلسے کی ہنگامہ آرائی پر عمران کا غیر سنجیدہ بیان سول نافرمانی کی اجازت دینے والی بات ہے۔