پنجاب یونیورسٹی میں تقریب منعقد کرنے پر دو گروپوں میں تصادم، پچاس کے قریب طلبا زخمی ۔
پنجاب یونیورسٹی میں ایک گروپ یونیورسٹی کے گراؤنڈ پر تقریب منعقد کروانا چاہتا تھا جبکہ دوسرا اسکے مخالف تھا۔تقریب کی تیاری کے لئے جب طلبا گراؤنڈ میں پہنچے تومخالف گروپ کے نے انہیں روکنا چاہا جس پر دونوں میں لڑائی شروع ہو گئی اور یونیورسٹی گراؤنڈ ڈیڑھ گھنٹے تک میدان جنگ بنا رہا۔ اس دوران دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤبھی کیا جس کے نتیجے میں پچاس کے قریب طلبا زخمی ہو گئے ۔لڑائی کے دوران یونیورسٹی انتطامیہ اور پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔