کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی سٹیشنز ایک روزہ بندش کے بعد آج صبح نو بجے کھول دیے گئے ۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے کل صبح نو بجے سے سی این جی سٹیشنز بند کیے گئے تھے جنہیں چوبیس گھنٹے بعد آج کھول دیا گیا ہے۔ سٹیشنز کھلنے سے قبل ہی سی این جی سٹیشنز پر گیس بھروانے کے لئے گاڑیوں کی لمبی قطاریں موجود تھیں جبکہ گیس کی فراہمی شروع ہونے پر صارفین نے سکھ کا سانس لیا۔ حکومت نے موسم سرما میں گیس کی بڑھتی ہوئی قلت کے پیش نظر گیس لوڈ مینجمنٹ پروگرام کے تحت ملک بھرمیں صنعتوں اور دیگر شعبوں کے لیے گیس کی بندش کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔