فیصل آباد میں صنعتوں کوچارجبکہ سی این جی اسٹیشنز کو تین روز کے لئے گیس کی فراہمی بند ۔

سوئی ناردرن گیس کی جانب سے جاری لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے مطابق فیصل آباد کی صنعتوں کو آج صبح چھ بجےسے چھبیس دسمبر کی صبح چھ بجے تک گیس کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔ آل پاکستان پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق محکمہ سوئی گیس نے صبح چھ بجے کے بجائے رات نو بجے سے ہی شہر میں گیس کا پریشر کم کردیا تھاجس کے باعث مشینیں بند ہوگئیں اور کارخانوں میں پیداواری عمل رک گیا۔دوسری جانب فیصل آباد ریجن کے تمام سی این جی اسٹیشنز بھی تین روز کیلئے بند کردیئے گئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہفتے میں تین روز سی این جی کی عدم فراہمی سےکاروبار زندگی ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔