سندھ ہائی کورٹ میں مہاجر قومی موومنٹ کے چئیر مین آفاق احمد نے ڈی جی رینجرز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست داخل کردی ۔

سندھ ہائی کورٹ میں مہاجر قومی موومنٹ کے چئیرمین آفاق احمد کی جانب سے ڈی جی رینجرز کے خلاف دائرکی گئی درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ اپنی رہائی کے موقع پر انہوںنے سندھ ہائی کورٹ میں اپنے تحفظ کے لیے درخواست داخل کی تھی جس پر عدالت نے ڈی جی رینجرزکو سکیورٹی فراہم کرنےکا حکم دیا تھا لیکن عدالتی حکم کے باوجود انھیں سکورٹی فراہم نہیں کی گئی اور ڈی جی رینجرز توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔ درخواست کی سماعت کل ہوگی جبکہ اس موقع پرآفاق احمد خود بھی پیش ہونگے ۔