ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک، جبکہ بیشتر پہاڑی علاقے مغرب سے داخل ہونے والی شدید سرد ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے۔ محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے زیادہ تر علاقے شدید سرد اورگرد آلود ہواؤں کے زیر اثر رہیں گے اورمیدانی علاقوں میں بھی اگلے دو سے تین روز کے دوران سردی اوردھند کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کے دوران ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ آج ملک میں کم سے کم درجہ قلات میں منفی بارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کوئٹہ منفی گیارہ، کالام میں منفی دس، سکردو میں نو، مالم جبہ میں منفی آٹھ ،دالبندین میں منفی چھ، اسلام آباد میں ایک، کراچی میں سات، لاہور میں تین، پشاور میں صفر، گلگت میں منفی تین ،مظفر آباد اور ملتان میں تین ،مری میں منفی ایک اور فیصل آباد میں دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔