لوگ اقتدار چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں۔ہم ملک میں تبدیلی لانے کے ساتھ ساتھ شیڈو گورنمنٹ بناکر مسائل حل کریں گے۔ عمران خان

ملتان میں شاہ محمود قریشی کے بھائی مرید قریشی کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں شامل ہونے والے قاف لیگ کے ارکان کو نون لیگ نے بھی شمولیت کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ لوگ ہمارے نظریئے پر آرہے ہیں ہم بہر صورت ملک میں تبدیلی لائیں گے اورشیڈو گورنمنٹ بنا کرمسائل کے حل کے لئے مکمل پلان دیں گے۔ انہوں نےکہا کہ چین اور بھارت میں کسانوں کو سہولتیں دی جاتی ہیں جبکہ ہماری حکومت نےکاشتکاروں کو تباہ کردیا ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ انقلاب آچکا ہے جبکہ پچیس دسمبرکو کراچی میں ہونے والا جلسہ تاریخ ساز ہوگا۔