فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں صنعتوں کو گیس کی فراہمی ایک بار پھر بند کردی گئی. یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ہزاروں مزدور بے روز گار ہوگئے۔
فیصل آباد،بہاولپور،سرگودھا،ملتان، گوجرانوالہ،گجرات اور راولپنڈ ی کی صنعتوں کو تیرہ روز بعد بیس دسمبر کی شام چھ بجے گیس کی فراہمی بحال کی گئی تھی۔ آج صبح چھ بجے صنعتوں کو گیس کی فراہمی ایک بار پھر معطل کردی گئی ہے اور سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے صنعتوں کو گیس کی دوبارہ فراہمی کا کوئی شیڈول بھی جاری نہیں کیا گیا۔ گیس کی طویل بندش کی وجہ سے فیکٹری مالکان اور مزدور دونوں ہی پریشان نظر آتے ہیں، گیس نہ ملنےکی وجہ سےصنعتوں کو یومیہ لاکھوں روپے نقصان کا سامنا ہے جس کے باعث فیکٹری مالکان نے مزدوروں کی بڑی تعداد کو کام سےفارغ کردیا ہے اور یومیہ اجرت پرکام کرنے والے لاکھوں مزدور بےروزگار ہوگئے ہیں اور انکے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ہے۔