مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا.

مہمند ایجنسی کی تحصیل غلنئی میں آج صبح شانی خیل کے علاقے میں پہلے سے نصب شدہ بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں وہاں موجود ایک سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگیا ،دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی اور نہ ہی کسی تنظیم یا گروپ کی جانب سے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے