افغانستان میں مزدوری کرکے واپس آنے والےانیس پاکستانی شہریوں پرافغان اہلکاروں کا تشدد. پاسپورٹ پھاڑ دیے،پاکستانی فورسز نے احتجاجاً پاک افغان سرحد طور خم سیل کردی۔
سیکیورٹی فورسز کےمطابق انتیس پاکستانی افغانستان کام کے سلسلے میں جارہے تھے کابل میں پولی چرخی کے مقام پر افغان پولیس اہلکاروں انہیں روکا اور پاسپورٹ چیک کیے جس کے بعد انہوں نے انیس مزدوروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ان کے پاسپورٹ پھاڑدیے اور انہیں طورخم بارڈر بھجوادیا۔ مزدوروں نے واپسی پر سیکیورٹی حکام کو آگاہ کیا ،جس کے بعد فورسز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پاک افغان بارڈر غیر معینہ مدت کے لئے ہر قسم کی آمد روفت کے لئے بند کردیا۔