کراچی سمیت سندھ بھر میں صبح آٹھ بجے سے سی این جی اسٹیشنز پھر چوبیس گھنٹوں کیلئے بند ہوگئے ہیں۔

اعلامیےکےمطابق فلنگ اسٹیشنز ہفتےکی صبح آٹھ بجےسےاتوارکی صبح آٹھ بجےتک بند رہیں گے۔ اس سےقبل فلنگ اسٹیشنزجمعےکےروز اڑتالیس گھنٹےکی بندش کےبعد کھولےگئےتھے اور سٹیشنزکھلتےہی پبلک ٹرانسپورٹ اور نجی گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں تھیں جس سےصارفین کیساتھ ساتھ شہریوں کو بھی شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا تھا۔ فلنگ اسٹیشنزپرلگنےوالی گاڑیوں کی قطاروں کےباعث ٹریفک جام کے مسائل بھی پیدا ہوئے۔ عوام کا کہنا ہےکہ سی این جی کےمسئلےمیں حکومت ذمےدارانہ کردار ادا نہیں کررہی جس وجہ سےعوام کوآئےروز پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔