عوام نے ضمنی انتخابات میں کرپٹ ٹولے کو مسترد کیا، عام انتخابات میں بھی کرپشن کے بت گرادیں گے. شہباز شریف
لاہورمیں جہلم سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگی عہدیداروں اور ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری خادم حسین سے ملاقات کے دوران وزیر اعلی پنجاب محمدشہبازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی انصاف اور میرٹ پالیسی کی بدولت پاکستان مسلم لیگ ن کو ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی ملی ہے ،عوام نے دوبارہ خدمت کا موقع دیا تو پہلے سے بڑھ کر وسائل عوام کی ترقی و خوشحالی پر صرف کریں گے ملاقات میں وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی چوہدری خادم حسین کو ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔