آج بائیس دسمبر ہےیعنی سال کا سب سے چھوٹا دن اور طویل ترین رات۔ کل سے دن بڑے اور راتیں چھوٹی ہونا شروع ہوجائیں گی۔

سردیوں میں راتیں طویل اور دن چھوٹے ہوتے ہیں لیکن آج بائیس دسمبر سال کا سب سے چھوٹا دن ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق بائیس دسمبر دوہزار بارہ سال کی لمبی ترین رات جبکہ دن مختصر ہو گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج طلوع آفتاب سات بجکر چھ منٹ پر جبکہ غروب آفتاب پانچ بجکر سات منٹ پر ہوگا۔ دن کا دورانیہ تقریباً دس گھنٹے اور رات کا دورانیہ تقریباً چودہ گھنٹے پر محیط ہو گا تاہم تئیس دسمبر اتوار سے دن کا دورانیہ بڑھنا شروع ہو جائیگا اور راتیں چھوٹی ہوتی جائیں گی۔