ممبران پارلیمنٹ کے انکم ٹیکس ریٹرن کی تفصیلات سامنے آنے کے معاملے پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام کو طلب کرلیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائےخزانہ کا اجلاس چوبیس دسمبر کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا جس کی صدارت قائمہ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ سہیل منصور کریں گے۔ اجلاس کےدوران ایف بی آر سے خفیہ معلومات کےمنظرعام پر آنےکےحوالے سے امور زیرغور آئیں گے اور ایف بی آر حکام کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔ اجلاس کےدوران پی آئی اے کے مالی معاملات کا جائزہ بھی لیا جائےگا۔ دوسری طرف ایف بی آر ذرائع کےمطابق انکم ٹیکس ریٹرن کے معاملے پر تحقیقات جاری ہیں اور رواں ماہ کےآخر تک تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرلی جائےگی جس میں ذمہ داران کا تعین کرلیا جائےگا اور رپورٹ قائمہ کمیٹیوں کو پیش کی جائےگی، ایف بی آر ذرائع کےمطابق انکم ٹیکس ریٹرن کی جو تفصیلات سامنے آئی ہیں ان میں اور حقیقی ڈیٹا میں کافی حد تک تضاد بھی موجود ہے۔