ملک میں جمہوریت نہیں بندر بانٹ ہورہی ہے،آصف علی زرداری نے سب کو خرید لیا ہے.عمران خان

کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے،سڑسٹھ فی صد ارکان پارلیمنٹ ٹیکس نہیں دیتے جبکہ پولیس اور ایف بی آر سے غلط کام لیا جارہا ہے،عمران خان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری ٹھیک کہ رہے ہیں کہ ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں، ملک کی دونوں بڑی جماعتیں مسلم لیگ نون اور پیلپزپارٹی آپس میں ملی ہوئی ہیں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ موجودہ جمہوری سسٹم ناکام ہے تو اس کا حل یہ ہے کہ اسے بہتر جمہوریت لیکر آئیں