انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں صہبا مشرف کیس اور نیٹو کینٹرز حملہ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے پانچ جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج حبیب الرحمان کی عدالت میں صہبا مشرف کیس اور نیٹو کینٹرز حملہ کیس کی سماعت ہونا تھی لیکن دونوں کیسز میں وکلاء کی عدم موجودگی پر کیس کی سماعت پانچ جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ واضح رہے کہ نیٹو کینٹرز حملہ کیس میں علی عمران وغیرہ نامزد ملزمان ہیں۔