سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ آئیندہ الیکشن میں شکست دیکھ کر ن لیگ کی قیادت گھبرا گئی ہے

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا پراپیگینڈا دم توڑ گیا ہے آئندہ پنجاب کا وزیر اعلی پیپلز پارٹی کا جیالا ہو گا ان کا کہنا تھا کہ پیر پگاڑا کا بہت احترام کرتے ہیں سیاست میں کوئی بھی چیز حرف آخر نہیں ہوتی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب الیکشن کمیشن کوسندھ الیکشن کمشنرکے اختیارات دینےہر تحفظات ہیں