پاکستانی وکلاء اپنی جدو جہد کی وجہ سے دنیا بھر میں پہچانے جاتے ہیں، عوام کو ستا اور فوری انصاف فراہم کرنا ضروری ہے۔ چیف جسٹس
کراچی میں وکلاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدلیہ بحالی تحریک میں حصہ لینے پر وہ سندھ کے وکلاکے شکرگزار ہیں۔ کراچی کے وکلا نے اپنا خون اور جانوں کے نذرانے دے کرتحریک کو کامیاب بنایا ان کی قربانی کے بغیر ایسا ممکن نہ ہوتا۔ پاکستانی وکلا اپنی جدو جہد کی وجہ سے دنیا بھر میں پہچانے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب قائد اعظم کے پیروکار ہیں جو ایک وکیل تھے،قائد اعظم کی کوششوں کی وجہ سے ہمیں آزاد شہری کی حیثیت حاصل ہوئی، چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ وکلاء نے عدلیہ کو صحیح طریقے سے بحال کرایا جس سے قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کو بھی استحکام ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو سستا اور فوری انصاف مہیا کرنا ضروری ہے۔