سینٹرل جیل فیصل آباد میں مزید چار مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔ تمام مجرم سابق صدر پرویز مشرف پر حملے میں ملوث تھے

سابق صدر پرویز مشرف حملے میں ملوث زبیر احمد، رشید قریشی، غلام سرور بھٹی اور روسی شہریت رکھنے والےاخلاق احمد کو فیصل آباد کی سینٹرل جیل میں پھانسی گھاٹ نہ ہونے کی وجہ سے سخت ترین سیکورٹی میں ڈسٹرکٹ جیل لایا گیاجہاں چاروں مجرموں کو پھانسی دے دی گئی،ڈسٹرکٹ جیل کے اطراف اضافی نفری کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ ارد گرد کی شاہراہوں کو کنٹینرز رکھ کر بند کر دیا گیا، اس سے پہلے ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں جمعہ کو جی ایچ کیو حملہ کیس کے ماسٹر مائنڈ عقیل عرف ڈاکٹر عثمان اور مشرف حملہ کیس کے سرغنہ ارشد کو پھانسی دی گئی تھی۔