سرکاری اور نجی سکولوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے طلباء اور اساتذہ کو سکول کارڈز جاری کیے جائیں گے محکمہ تعلیم نے ای ڈی اوز کو مراسلہ جاری کیا ہے
سانحہ پشاور کے بعد والدین اور طلباء سبھی سیکیورٹی کے بارے میں فکرمند تھے جس پر محکمہ تعلیم نے سکولوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے سکول کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،اس سلسلے میں تمام اضلاع کے ای ڈی اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام سرکاری اور نجی سکولوں کے طلباء اور اساتذہ کو سکول کارڈز جاری کیے جائیں۔ پانچ جنوری کو دوبارہ سکول کھلنے سے پہلے سکول کارڈز کے اجراء کو یقینی بنایا جائے جس کے بعد سکول کارڈز کے بغیر طلباء اور اساتذہ کو سکول میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔