وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سانحہ پشاور کے معصوم بچوں نے قربانی دے کر پوری قوم کو متحد کر دیا ہے ملک کو آگے لے جانے کے لیے پالیسیوں کے تسلسل پر سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے

اسلام آباد میں سرکاری شعبوں میں اصلاحات سے متعلق ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پشاور کے معصوم بچوں نے اپنی جان کی قربانی دے کر پوری قوم کو متحد کر دیا۔ اگر اتحادکافائدہاٹھاتےہوئےدہشتگردی کیخلاف قومی لائحہ عمل اور قومی ریفارمز اتحاد بنانے میں کامیاب ہو گئے تو ان ننھے شہدا کا بہت بڑا احسان ہو گا۔وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ ہمارے بعد آزاد ہونے والے ملک ہم سے آگے نکل گئے جس ملک میں ٹی ٹونٹی کا میچ چلتا رہے گا وہاں استحکام اور اصلاحات نہیں آ سکتیںاگر ملک کو آگے لے کر جانا ہے تو پالیسیوں اور استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے