بوم بوم آفریدی نے دو ہزار پندرہ کے ورلڈ کپ کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، کہتے ہیں ریٹائرمنٹ سے قبل آٹھ ہزار رن اور چار سو وکٹوں کا ٹارگٹ پورا کرلوں گا

کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ ایک روزہ میچز سے اپنی مرضی سے ریٹائر ہورہا ہوں ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ سے قبل سات سے آٹھ میچز کھیلوں گا جس میں امید ہے کہ آٹھ ہزار رن اور چار سو وکٹوں کا ٹارگٹ پورا کرلوں گا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے۔ نئے ٹیلنٹ سے بھی درخواست کروں گا کہ ملک کے لیے کھلیں اور نام روشن کریں، انھوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت مضبوط لیڈر کی ضرورت ہے میرا بھی دل چاہتا ہے سیاست میں آؤں لیکن بڑے بزگ منع کرتے ہیں ۔انہوں نے اس موقع پر وزیر اعلی اور گورنر سے بھی درخواست کی کہ شاہد آفریدی اکیڈمی کے لیے جگہ فراہم کی جائے۔