پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے حتمی سکواڈ کے اعلان سے قبل پاکستانی کرکٹرزکے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کرلیا، تیس قومی کرکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چھبیس دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کی درخواست پر ورلڈ کپ سے قبل تیس قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے آئی سی سی کو بھجوائی جانے والی فہرست میں شامل تیس کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ دینے کے لیئے چھبیس دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، ستائیس اور اٹھائیس دسمبر کو فٹنس ٹیسٹ کا عمل مکمل کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق فٹنس رپورٹ کی روشنی میں نہ صرف ورلڈ کپ کے حتمی سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا بلکہ کھلاڑیوں کے دوہزار پندرہ سنٹرل کنٹریکٹ میں رد وبدل کا انحصار بھی اسی رپورٹ پر ہوگا ، واضح رہے کہ مصباح الحق ، عمر گل ، صہیب مقصود ، جنید خان ، بلاول بھٹی اور احسان عادل فٹنس مسائل کا شکار ہیں، دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یارخان ورلڈ کپ کے لیئے ،پندرہ رکنی قومی سکواڈ کا سات جنوری کو اعلان کا عندیہ دے رکھا ہے۔۔