مصر کی حکومت نے شدید بیمار فلسطینیوں کیلئے غزہ سرحد کھول دی جس کے بعد اب تک چھ سو تیس فلسطینی مصر میں علاج کیلئے پہنچ چکے ہیں

مصری حکام کے مطابق غزہ پٹی سے ملنے والی رفاہ سرحد کو دو دن کے لیےکھولا گیا ہے، اس دوران انتہائی شدید بیمار فلسطینیوں کے لیے مصر میں علاج کرانا ممکن ہو سکے گا۔ فلسطینی انتظامیہ نے بتایا کہ تقریباً چھ سو تیس فلسطینی رفاہ کے ذریعے مصر میں داخل ہوئے ہیں۔ اس سرحد کو پار کرنے کے لیے ایک خصوصی اجازت نامہ لازمی ہے۔ بیمار افراد کے علاوہ بیرون ملک زیر تعلیم طلبہ کو بھی سرحد پارکرنے کی اجازت دی گئی ہے، رفاہ غزہ پٹی کی وہ واحد سرحدی گزرگاہ ہے، جس کی نگرانی اسرائیلیوں کے پاس نہیں ہے۔ پچیس اکتوبرکو جزیرہ نما سینائی میں ہونے والے ایک خونزیر حملے کے بعد مصری حکام نے یہ سرحد بند کر دی تھی۔