سندھ ہائیکورٹ نے سزائے موت پانے والے دو مجرموں کے پھانسی سے متعلق ڈیتھ وارنٹ معطل کردیےادھرحیدرآبادسینٹرل جیل حکام کو 3 قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ موصول ہوگئے ہیں

سندھ ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی، سزائے موت پانے والے دو مجرموں عطا اللہ اور محمد اعظم کو کل سکھر جیل میں پھانسی دی جانی تھی، درخواست گزار درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ سپریم کورٹ میں بھی مجرموں کے خلاف درخواست زیر التو ہے جبکہ انسداد دہشتگردی کی عدالت کی جانب سے دونوں مجرموں کو سزائے موت کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے موقف سننے کے بعد حکم جاری کیا 7 روز مکمل ہونے پر بلیک وارنٹ دوبارہ جاری کیے جائیں۔ اس کے بعد ہی ملزمان کا سزا دی جاسکے گی۔ دوسری جانب حیدرآبادسینٹرل جیل حکام کو 3 قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ موصول ہوگئے ہیں