علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے پشاور سانحہ کے بعد درپیش سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ماسٹر لیول کے امتحانات ملتوی کر دیئے

کنٹرول امتحانات علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اقبال حسین کے مطابق سمسٹر دو ہزار چودہ کے ماسٹر سطح کے امتحانات ملک بھر میں جاری ہیں ،پشاور سانحہ کے بعد ملک میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بائیس،تئییس اور چوبیس دسمبر کو ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں،اب یہ امتحانات آئندہ ماہ بارہ،تیرہ اور چودہ جنوری کو ہونگے،تاہم امتحانی مراکز اور اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی