متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام سانحہ پشاور کےشہداء کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا

تقریب متروکہ وقف املاک بورڈ لاہور کے دفتر میں منعقد ہوئی جس میں مسلم ، عیسائی ، سکھ ، ہندو اور دیگر مذاہب کے اہم رہنماء شریک تھے شرکاء نے سانحہ پشاور میں جان کی بازی ہارنے والے معصوم بچوں کی یاد میں شمعیں روشن کیں اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اس موقع پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کا کہنا تھا اسلام جہاد کا حکم دیتا ہے لیکن میدان جنگ میں بھی عورتوں ، بوڑھوں اور بچوں کے قتل سے منع کرتا ہے