چیرمین میٹرو بس منصوبہ حنیف عباسی کی جانب سے پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان کے خلاف ایک ا رب روپے ہتک عزت ہرجانے دعوے کے کیس کی سماعت آٹھ جنوری تک ملتوی کر دی گئی

چیرمین میٹرو بس منصوبہ حنیف عباسی کی جانب سے پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان کے خلاف ایک ارب روپے ہتک عزت ہرجانے دعوے کے کیس کی سماعت ہوئی ،سماعت میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ عدالت عالیہ کی جانب سے آئندہ سماعت پر عمران خان کے وکیل نیاز اللہ نیازی کو وکالت نامہ اور جواب نامہ داخل کرانے کا حکم دیا گیا ہے،کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عبدالستار لنگا نے کی،پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان پر حنیف عباسی نے عدالت میں کیس کر رکھا ہے کہ عمران خان نے کنٹینر پر کھڑے ہو کر مختلف اوقات میں میڈیا کے سامنے انہیں غیر قانونی ایفی ڈرین اور منشیات بیچنے والا کہا جس پر ان کی ساکھ متاثر ہوئی اور شہرت کو بھی نقصان پہنچا ہے