اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممبئی حملہ کیس کی جوڈیشل رپورٹ کو کارروائی کا حصہ نہ بنانے سے متعلق درخواست بغیر سماعت کے ملتوی کر دی۔

جسٹس نورالحق قریشی اور جسٹس اطہر من اللہ نے ذکی الرحمان لکھوی کی ممبئی حملہ کیس کی جوڈیشل رپورٹ کو کارروائی کا حصہ نہ بنانے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ ذکی الرحمان لکھوی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو کارروائی کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا۔ ذکی الرحمان لکھوی کی پہلے ہی عدالت ضمانت منظور کر چکی ہے۔ وکلا کی ہڑتال کے باعث عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی ۔ سماعت کی اگلی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔